Tuesday, August 8, 2023

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔اسلام آباد کی سیشن عدالت نے گزشتہ ہفتے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال قید کی سزا سنائی تھی اور وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔گزشتہ روز سابق وزیرِ اعظم کے وکلا نے اٹک جیل میں ان سے ملاقات کرکے پاور آف اٹارنی پر دستخط لیے تھے۔سابق وزیرِ اعظم کے وکیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر نے منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی اپیل دائر کی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلافِ قانون ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں فیصلہ عارضی طور پر معطل کرکے ضمانت کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

No comments:

Post a Comment