Monday, December 19, 2022
معیشت کا جنازہ نکالنے کے علاوہ یہ امپورٹڈ سرکار چمن سے سوات، لکّی مروت اور بنوں تک پیش آنے والے واقعات کی شکل میں پاکستان میں دہشتگردی کی شرح میں 50% اضافے سے نمٹنےمیں ناکام رہی ہے۔ یہ ”دوستانہ“ افغان حکومت کی فوجوں کیجانب سےبین الاقوامی پاک-افغان سرحد پر کئےجانے والےحملوں کےتدارک میں بھی ناکام ہوئے ہیں۔ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ ایسے میں جب ہمارے جوان، پولیس اہلکار اور مقامی لوگ روزمرّہ کی بنیاد پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، دہشتگردی کے خطرات اور مغربی سرحد سے کئے جانے والے حملوں میں اضافہ مجرموں کی اس سرکار کے اقوال و افکار (بیانیے) میں جگہ تک نہیں پا رہا۔ انکی ساری توانائیاں NRO-2 اور اس کے تحفظ پر مرکوز ہیں۔ چنانچہ معیشت کی زبوں حالی کے باوجود یہ انتخابات، جو کہ سیاسی استحکام کے ذریعے معیشت مستحکم کرنے کا واحد کلیہ ہیں، کے انعقاد سے گھبرا رہے ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment