Thursday, January 5, 2023

برصغیر پاک وہند کی دوسری بڑی اسلامی ریاست بہاول پور کی بنیاد 1727ء میں نواب صادق محمد خان عباسی اول نے رکھی اور تحصیل لیاقت پور کا قصبہ اللہ آباد ریاست کا پہلا دارالخلافہ قرار پایا۔1258ء میں ہلاکو خان کے ہاتھوں بغداد کی تباہی کے بعد عباسی شہزادوں نے سندھ کا رخ کیا۔ امیر چنی خان عباسی کو اکبراعظم کے بیٹے سے پنج ہزاری کا منصب عطا ہوا اور اوباڑو سے لاہوری بندر تک کا علاقہ اجارہ پر دے دیا گیا۔امیرچنی خان کی اولاد میں مہدی خان اور داؤد خان کے خاندانوں میں جھگڑا اُٹھ کھڑا ہوا۔ مہدی خان کی اولاد کلہوڑے کہلائے جنہوں نے صدیوں تک سندھ پر حکومت کی اور مقامی قبائل نے ان کا ساتھ دیا جبکہ عرب قبائل نے داؤد خان کی اولاد کا ساتھ دیا جو ’’داؤد پوتا عباسی‘‘ کہلائے۔ ریاست بہاول پور کے بانی نواب صادق محمد خان اول عباسی امیر داؤد خان کی تیرھویں پشت سے تھے۔ عباسی داؤد پوتوں نے صادق آباد، خانپور، منچن آباد، شہر فرید، اوچ وغیرہ کے علاقے اور ریاست جیسلمیر، ریاست بیکانیر کلہوڑوں سے فتح کر کے موجودہ ریاست بہاول پور کی بنیاد رکھی۔

اسکول کی عمارت دیکھیں ، بچوں کا حلیہ اور حال دیکھیں اور بلاول صاحب کا تبسم دیکھیں واضح لگ رہا کہ بلاول صاحب کو اسکول اور بچوں کو اس حالت تک پہنچانے پر شرمندگی نہیں بلکہ فخر محسوس ہورہا ہے ہمارے بچوں کا کیا قصور ہے آخر کیوں ہمارے حکمران اتنے سفاک ہیں ان کے سینے میں دل نہیں .

Friday, December 30, 2022

ایک وقت تھا جب ہمارے گاؤں کے سب لوگ بس میں بیٹھ کر بازار جایا کرتے تھے موٹر سائیکل کسی ایک آدھ گھر میں ہوتی تھی نہر کے کنارے سنگل سڑک کے دونوں اطراف شیشم کے درخت 🌲 ایک خوبصورت جال بناۓ کھڑے ہوتے تھے جن پر ہر وقت چڑیوں کی چہچہاہٹ ایک الگ میوزک پیش کرتی رہتی تھی ، اُس سڑک پر چلتی بس جب اپنا مخصوص ہارن بجاتی تو گھروں میں پتہ چلتا کہ پہلا ٹائم گزر رہا ہے کسی کو اپنے ہاں مہمان آنے کی اطلاع ہوتی اور کسی کو اپنے گھر بیٹھے مہمان کو روانہ کرنے کی فکر ہوتی اور پھر ایک ہوا چل گئ جس نے اپنے زور سے وقت بدل دیا ، اور پھر روڈ بدل گۓ لوگ بدل گۓ ،محبتیں بدل گئی،بسیں بدل گئیں ،سائیکلیں ٹھکانے لگ گئ،درخت کٹ گۓ،چِڑیاں اُڑ گئیں ،چہچہاہٹ تھم گئی ،پیدل والے رستوں پر گھاس ہو گئ ،امی ماما میں بدل گئ ،ابو پاپا کا روپ اختیار کر گۓ ،اور پھر میرے گاؤں کے لوگ آپس میں بیگانے ہو گۓ، ایک دوسرے کی پرواہ ختم ہو گئی، اور یوں ایک حسِین زمانے کا اختتام ہو گیا۔۔۔۔