Monday, December 19, 2022

معیشت کا جنازہ نکالنے کے علاوہ یہ امپورٹڈ سرکار چمن سے سوات، لکّی مروت اور بنوں تک پیش آنے والے واقعات کی شکل میں پاکستان میں دہشتگردی کی شرح میں 50% اضافے سے نمٹنےمیں ناکام رہی ہے۔ یہ ”دوستانہ“ افغان حکومت کی فوجوں کیجانب سےبین الاقوامی پاک-افغان سرحد پر کئےجانے والےحملوں کےتدارک میں بھی ناکام ہوئے ہیں۔ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ ایسے میں جب ہمارے جوان، پولیس اہلکار اور مقامی لوگ روزمرّہ کی بنیاد پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، دہشتگردی کے خطرات اور مغربی سرحد سے کئے جانے والے حملوں میں اضافہ مجرموں کی اس سرکار کے اقوال و افکار (بیانیے) میں جگہ تک نہیں پا رہا۔ انکی ساری توانائیاں NRO-2 اور اس کے تحفظ پر مرکوز ہیں۔ چنانچہ معیشت کی زبوں حالی کے باوجود یہ انتخابات، جو کہ سیاسی استحکام کے ذریعے معیشت مستحکم کرنے کا واحد کلیہ ہیں، کے انعقاد سے گھبرا رہے ہیں۔

چینی صدر شی جنپنگ نے کہا ہے کہ چین بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن کی بنیادی پالیسی پر قائم رہے گا۔چین کے صدر شی جن پنگ نے 15 ویں چین ۔ لاطینی امریکہ انٹرپرینیورز سمٹ کی افتتاحی تقریب سے تحریری خطاب میں کہا ہے کہ چین بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن کی بنیادی قومی پالیسی پر قائم اور مضبوطی سے باہمی مفادات کی حکمت عملی پر عمل پیرا رہے گا۔شی جنپنگ کا کہنا تھا کہ چین نئی ترقی کے ساتھ دنیا کو نئے مواقع فراہم کرتا رہے گا، ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ دینے اور لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک سمیت تمام ممالک کے لوگوں کو مزید فوائد پہنچانے کی کوشش کرے گا۔15 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے، چین ۔ لاطینی امریکہ انٹرپرینیور سمٹ نے کاروباری اداروں کی خدمت پر زور دیا ہے اور چین۔لاطینی امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے اور ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین اور لاطینی امریکہ کے تعلقات برابری، باہمی مفاد، اختراع، کھلے پن اور عوام کے فائدے کے نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، کاروباری برادری چین-لاطینی امریکہ کے عملی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی قوت ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ کاروباری برادری مستحکم کاروباری جذبے کو برقرار رکھے گی۔China will adhere to the basic national policy of opening up: Xi Jinping Chinese President Xi Jinping on Wednesday delivered a written speech at the opening ceremony of the 15th China-Latin America Entrepreneurs Summit.Xi pointed out that China will adhere to the basic national policy of opening up, firmly pursue a win-win strategy of opening-up, keep to the right direction of economic globalization, continue to provide new opportunities for the world with China's new development, promote the building of an open world economy, and deliver more benefits to the people of all countries including Latin American and Caribbean countries (LAC).He noted that since its inception 15 years ago, the China-Latin America Entrepreneurs Summit, with a focus on serving enterprises, has played an important role in promoting China-Latin America economic and trade cooperation, as well as deepening bilateral people-to-people exchanges.China-Latin America relations have entered a new era of equality, mutual benefit, innovation, openness and shared benefits, he said, adding that the business community is a new force for China-Latin America practical cooperation, as well as a builder and beneficiary of the growth of bilateral ties.It is hoped that friends from the business community will continue to uphold the indomitable and pioneering entrepreneurship spirit, and act as promoter of open development, leader of innovative development, and practitioner of shared development in a bid to make new and greater contributions to promoting the building of the China-LAC community with a shared future, Xi said.On the same day, Ecuadorian President Guillermo Lasso attended the opening ceremony of the summit and delivered a speech.

مسلم لیگ ن اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کی شکست سے خوفزدہ ہیں یونین کونسل کی تعداد میں اضافہ:

🟣ضلع راجن پور ٹریفک حادثہ🚌 بوجہ:-شدید دھند •ضلع راجن پور میں روجھان کے قریب انڈس ہائی وے پر شاہوالی کے مقام پر 2 مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثہ کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔•ریسکیو کے مطابق مزید 2 لاشوں کو نکالا جا رہا ہے۔•ایک بس پشاور سے کراچی جبکہ دوسری بس کوئیٹہ سے راجن پور کی طرف آ رہی تھی۔•ریسکیو نے زخمی مسافروں کو رورل ہیلتھ سنٹر شاہوالی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر روجھان منتقل کردیا۔•حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔

Sunday, December 18, 2022

‏لکی مروت کے تھانہ برگی پر دہشتگردوں کے حملے سے شہید ہونیوالے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی😥اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

قطر: فیفا ورلڈ کپ کا فائنل جس گراؤند میں ہو رہا ہے اس گراؤنڈ کو چینی کمپنی نے 3 ہزار پاکستانی ورکرز کی مدد سے چار سال میں تعمیر کیا۔ ‏چینی کمپنی چائنہ ریلوے کنسٹرکشن لمیٹڈ نے LUSAIL STADIUM تعمیر کیا ۔ ‏⁦‪

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک شخص ٹیکسی میں سوار ہوا۔ زبان نہ آنے کی وجہ سے زیادہ بات تو نہ کر سکا، بس اس انسٹیٹوٹ کا نام لیا جہاں اسے جانا تھا۔ ٹیکسی ڈرائیور سمجھ گیا، اس نے سر جھکایا اور مسافر کو دروازہ کھول کر بٹھایا۔ اسطرح بٹھانا انکا کلچر ہے۔سفر کا آغاز ہوا تو ٹیکسی ڈرائیور نے میٹر آن کیا، تھوڑی دیر کے بعد بند کر دیا اور پھر تھوڑی دیر بعد دوبارہ آن کر دیا۔ مسافر حیران تھا مگر زبان نہ آنے کی وجہ سے چپ رہا۔ جب انسٹیٹوٹ پہنچا تو استقبال کرنے والوں سے کہنے لگا، پہلے تو آپ اس ٹیکسی ڈرائیور سے یہ پوچھیں کہ اس نے دورانِ سفر کچھ دیر گاڑی کا میٹر کیوں بند رکھا؟لوگوں نے ٹیکسی ڈرائیور سے پوچھا تو وہ بولا ’’راستے میں مجھ سے غلطی ہوئی، مجھے جس جگہ سے مڑنا تھا، وہاں سے نہ مڑ سکا، اگلا یوٹرن کافی دور تھا، میری غلطی کے باعث دو ڈھائی کلومیٹر سفر اضافی کرنا پڑا، اس دوران میں نے گاڑی کا میٹر بند رکھا، جو مسافت میں نے اپنی غلطی سے بڑھائی اس کے پیسے میں مسافر سے نہیں لے سکتا‘‘۔میں حیران ہوں کہ اس ڈرائیور نے نہ چِلہ لگایا تھا، نہ وہ نماز پڑھتا تھا، نہ کلمہ، نہ اس کی داڑھی تھی، نہ جُبہ، نہ ٹوپی مگر دیانتداری تھی۔ ہمارے پاس سب کچھ ہے مگر ایمانداری نہیں ہے۔ ہم مسلمان ضرور ہیں مگر ہمارے پاس اسلام نہیں ہے۔ اسلام پگڑی، کُرتے، پاجامے اور داڑھی کا نام نہیں بلکہ اسلام سچ بولنے، صحیح ناپنے تولنے کا نام ہے۔ اسلام دیانتداری کا نام ھے۔۔آئیےاب ہم اپنا موازنہ کر لیتے ہیں،اس قوم سے اپنا موازنہ کریں ہم لوگ کتنے پانی میں ہیں۔۔۔