Tuesday, August 8, 2023
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔اسلام آباد کی سیشن عدالت نے گزشتہ ہفتے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال قید کی سزا سنائی تھی اور وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔گزشتہ روز سابق وزیرِ اعظم کے وکلا نے اٹک جیل میں ان سے ملاقات کرکے پاور آف اٹارنی پر دستخط لیے تھے۔سابق وزیرِ اعظم کے وکیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر نے منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی اپیل دائر کی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلافِ قانون ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں فیصلہ عارضی طور پر معطل کرکے ضمانت کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
Saturday, March 18, 2023
Saturday, January 21, 2023
لاہور کے علاقے ڈیفنس کے ایک نجی اسکول میں طالبہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل، تشددکانشانہ بننے والی لڑکی کے والد کے مطابق ان کی بیٹی پر اس کی کلاس فیلوز نے تشدد کیا جو نشہ کرتی ہیں، اُن کی بیٹی نے ایک لڑکی کے نشہ کرنے کی ویڈیو بنا کر لڑکی کء والد کو بھیجی تھی، جنّت نامی لڑکی اور اسُکی سہیلیوں نے میری بیٹی پر تشدّد کیا اور اُسکی سونے کی چین بھی چُرالی، والدلڑکیاں میری بیٹی کو بھی نشے کا عادی بنانا چاہتی تھیں، متاثرہ لڑکی کے والد کا الزامواقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی
Monday, January 9, 2023
Friday, January 6, 2023
دعا زہرہ اپنے والدین کے حوالے ھو گئی یہ خبر سن کر دل بہت خوش ھوا بچوں سے جب غلطی ہو جاۓ تو ان کو بے دخل اور تعلق توڑ کر ان کی زندگی کو برباد نہیں ہونے دیا جاتا. آخر کار باپ کی اپنی بیٹی کے حق میں جیت ہوئی جو کروڑوں والدین جو بدنامی کے ڈر سے اپنے بچوں کے حق سے دستبردار ہو جاتے ہیں ان کے لیے مشعل راہ ایک مثالی باپ کو سلام پیش کرتا ہوں❤
Thursday, January 5, 2023
برصغیر پاک وہند کی دوسری بڑی اسلامی ریاست بہاول پور کی بنیاد 1727ء میں نواب صادق محمد خان عباسی اول نے رکھی اور تحصیل لیاقت پور کا قصبہ اللہ آباد ریاست کا پہلا دارالخلافہ قرار پایا۔1258ء میں ہلاکو خان کے ہاتھوں بغداد کی تباہی کے بعد عباسی شہزادوں نے سندھ کا رخ کیا۔ امیر چنی خان عباسی کو اکبراعظم کے بیٹے سے پنج ہزاری کا منصب عطا ہوا اور اوباڑو سے لاہوری بندر تک کا علاقہ اجارہ پر دے دیا گیا۔امیرچنی خان کی اولاد میں مہدی خان اور داؤد خان کے خاندانوں میں جھگڑا اُٹھ کھڑا ہوا۔ مہدی خان کی اولاد کلہوڑے کہلائے جنہوں نے صدیوں تک سندھ پر حکومت کی اور مقامی قبائل نے ان کا ساتھ دیا جبکہ عرب قبائل نے داؤد خان کی اولاد کا ساتھ دیا جو ’’داؤد پوتا عباسی‘‘ کہلائے۔ ریاست بہاول پور کے بانی نواب صادق محمد خان اول عباسی امیر داؤد خان کی تیرھویں پشت سے تھے۔ عباسی داؤد پوتوں نے صادق آباد، خانپور، منچن آباد، شہر فرید، اوچ وغیرہ کے علاقے اور ریاست جیسلمیر، ریاست بیکانیر کلہوڑوں سے فتح کر کے موجودہ ریاست بہاول پور کی بنیاد رکھی۔
Wednesday, January 4, 2023
Friday, December 30, 2022
ایک وقت تھا جب ہمارے گاؤں کے سب لوگ بس میں بیٹھ کر بازار جایا کرتے تھے موٹر سائیکل کسی ایک آدھ گھر میں ہوتی تھی نہر کے کنارے سنگل سڑک کے دونوں اطراف شیشم کے درخت 🌲 ایک خوبصورت جال بناۓ کھڑے ہوتے تھے جن پر ہر وقت چڑیوں کی چہچہاہٹ ایک الگ میوزک پیش کرتی رہتی تھی ، اُس سڑک پر چلتی بس جب اپنا مخصوص ہارن بجاتی تو گھروں میں پتہ چلتا کہ پہلا ٹائم گزر رہا ہے کسی کو اپنے ہاں مہمان آنے کی اطلاع ہوتی اور کسی کو اپنے گھر بیٹھے مہمان کو روانہ کرنے کی فکر ہوتی اور پھر ایک ہوا چل گئ جس نے اپنے زور سے وقت بدل دیا ، اور پھر روڈ بدل گۓ لوگ بدل گۓ ،محبتیں بدل گئی،بسیں بدل گئیں ،سائیکلیں ٹھکانے لگ گئ،درخت کٹ گۓ،چِڑیاں اُڑ گئیں ،چہچہاہٹ تھم گئی ،پیدل والے رستوں پر گھاس ہو گئ ،امی ماما میں بدل گئ ،ابو پاپا کا روپ اختیار کر گۓ ،اور پھر میرے گاؤں کے لوگ آپس میں بیگانے ہو گۓ، ایک دوسرے کی پرواہ ختم ہو گئی، اور یوں ایک حسِین زمانے کا اختتام ہو گیا۔۔۔۔
Thursday, December 29, 2022
Wednesday, December 28, 2022
چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات٭ سیلاب زدہ علاقوں میں جاری بحالی و تعمیر نو کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال ہوا٭ چئیرمین این ڈی ایم اے نے چینی حکومت کا سیلاب کے دوران بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا٭ دونوں نے ٹیکنالوجی کے تبادلے، ابتدائی وارننگ سسٹم کے قیام اور رسپانس میکنزم پر مشترکہ تعاون پر زور دیا٭ این ڈی ایم اے اور چینی وزارت برائے ایمرجنسی منیجمنٹ کے مابین ایم او یو پر تبادلہ خیال کیا گیاChairman NDMA Lieutenant General Inam Haider Malik meeting with Chinese Ambassador Nong Rong* There was a discussion on the ongoing rehabilitation and reconstruction activities in the flood affected areas.Chairman NDMA thanked the Chinese government for its full cooperation during the flood. Both emphasized joint cooperation on technology exchange, establishment of early warning system and response mechanism.* MoU was discussed between NDMA and Chinese Ministry of Emergency Management
جب دسمبر کی آدھی رات کو پارا منفی 50 - 37 دکھا رہا ہو اور اس وقت اس اندھیری رات میں فوجی سپاہی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہوں۔ جب سرد ہوا کے جھونکے چہرے پر اپنے ناک اور کان کے ہونے کا احساس ختم کر دیتے ہیں۔ جب خاموشی اتنی خاموش کہ وحشت اس کی جگہ لے لیتی ہو تو یہ سپاہیوں کا جذبہ حب الوطنی ہے جو ان کے حوصلے بلند رکھتا ہے یہ پاک فوج کی تربیت ہے جو انہیں ثابت قدم رکھتی ہے۔سیاچن میں موجود فوجی جوانوںتمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
کبھی آو تو سہی بہاولپور دیکھو تو زرا کیسا ہے میرا چولستانتمہیں کس نے کہا مری جاو،مری میں تو بندر رہتے ہیں۔بلند پہاڑ ہیں۔آنکھیں ہیں کہ پہاڑ کی دوسری جانب دیکھ ہی نہیں پاتیں۔جس کی وجہ سے انسان تنگ نظر ہو جاتا ہے۔کبھی آو نہ میرے چولستان تیری آنکھوں کی پیاس بجھاوں تیری نظر کو وسعت دوں۔کبھی آو نا دیکھو تو ذرا میرے چولستان میں ہوٹل نہیں ہیں کیونکہ یہاں مہمانوں کو پیسے لے کر کھلایا نہیں جاتا۔آ تو سہی دیکھ تو ذرا میرے چولستان جیسی جگہ دنیا میں کہاں۔جہاں جنگل بھی ہو اور نہر بھی،ویرانہ بھی ہو اور ایشیاء کا بڑا پارک بھی،آبادی بھی ہو اور جنگلی حیات بھی۔ایک شب میرے صحرا میں گزار کر تو دیکھ،ایک رات یہاں خیمہ لگا کر تو دیکھ،اس کی ٹھنڈی ریت و خاموشی تجھے جوانی کی بہاریں پھر سے لٹا نہ دے تو کہنا۔جس موسم میں تم دمے کے مریضوں کی طرح سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے کبھی آو اس موسم میں، رات کے پچھلے پہر دکھن کی ہوا تمہیں ماں کی طرح سلا نہ دے تو کہنا۔کبھی آو تو سہی تمہیں شام کے وقت جانوروں کے گلے میں بندھی ٹلیوں کی سروں اور بانسریوں کی آوازوں سے دنیا کے ہر غم سے بے غم نہ کر دوں تو کہنا۔آ تجھے صحرا کی چاندنی کا پرکیف منظر اور صحرا کی وسعت دکھا کر،تیری تنگ نظری کو وسعت میں بدلوں۔انتخاب:
Sunday, December 25, 2022
آئس ٹافی (ICE Toffee) ہیروئن سے بھی ہزار گنا زیادہ خطرناک اور تباہ کن نشہ ہے، اس کا اصل نام (میتھرمتیامین) ہے اور اگر یہ جمی ہوئی برف کے چھوٹے ٹکڑوں کی طرح ہو تو اسے کرسٹل میتھ یا آئس (ICE) کہتے ہیں اگر پاؤڈر کی شکل میں ہو تو اسے سپیڈ (Speed) کہتے ہیں، شرپسند لوگ اسے ایک اور شکل یعنی (آئس ٹافی) کی صورت میں مارکیٹ لے آئے ہیں، اس بدبخت نشے کو استعمال کرنے والا شخص پہلے دن سے ہی اس کا عادی ہو جاتا ہے، ایک دفعہ استعمال کرنے کا اثر بارہ گھنٹے تک رہتا ہے اور استعمال کرنے والا نشئی تین سے چار دن تک جاگ سکتا ہے، آئس (ICE) کا نشہ استعمال کرنے والے شخص کی بقیہ عمر چھ مہینے سے ایک سال تک ہی رہ جاتی ہے، یہ بہت ہی خطرناک مہلک اور جان لیوا نشہ ہے، اپنے پیاروں اور گردونواح میں نظر رکھیں کیونکہ عادت ہو جانے کے بعد ایک ڈھانچہ رہ جاتا ہے۔اللہ پاک ہم سب کے حال پر رحم فرمائے۔ آمین ثمہ آمین یا رب العالمین
Saturday, December 24, 2022
ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ـ جینے کا حق سب کو ہے .... جیو اور جینے دو .... والدین اپنی اولاد پر توجہ دیں، آپس کے اختلافات میں بچے عدم تحفظ اور عدم توجی کا شکار ہوتے ہیں ـپولیس نے دو روز قبل قتل ہونے والے خواجہ سراء ( گو کہ وہ خواجہ سراء نہیں تھا) کے ایک مرکزی ملزم کو گزشتہ روز ہی گرفتار کر لیا تھا، اور ملزم نے اقرار جرم بھی کر لیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرا ملزم بھی جلد گرفتار ہوگا ـ شاہ زیب عرف عائزہ حقیقت میں خواجہ سراء نہیں تھا بلکہ 18 سال کا خوبصورت نوجوان تھا، بہت پہلے والدین میں گھریلو ناچاقی کی وجہ سے علحیدگی ہوگئی، عدم توجی اور دیگر وجوہات کی بنا پر شاہ زیب کا اُٹھنا بیٹھنا خواجہ سراؤں کے ساتھ ہوگیا اور پھر وہ انہیں کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا نام شاہ زیب سے عائزہ رکھ لیا اور اُسکی پہچان اب خواجہ سراء عائزہ ہی تھی ـمحلہ کجل پورہ بہاولپور کے دو اوباش نوجوانوں نے دوستی / ناجائز تعلقات قائم نا کرنے پر اِس نوجوان کو گولیاں مار کر جان لے لی ـ
Subscribe to:
Posts (Atom)