Friday, December 30, 2022
ایک وقت تھا جب ہمارے گاؤں کے سب لوگ بس میں بیٹھ کر بازار جایا کرتے تھے موٹر سائیکل کسی ایک آدھ گھر میں ہوتی تھی نہر کے کنارے سنگل سڑک کے دونوں اطراف شیشم کے درخت 🌲 ایک خوبصورت جال بناۓ کھڑے ہوتے تھے جن پر ہر وقت چڑیوں کی چہچہاہٹ ایک الگ میوزک پیش کرتی رہتی تھی ، اُس سڑک پر چلتی بس جب اپنا مخصوص ہارن بجاتی تو گھروں میں پتہ چلتا کہ پہلا ٹائم گزر رہا ہے کسی کو اپنے ہاں مہمان آنے کی اطلاع ہوتی اور کسی کو اپنے گھر بیٹھے مہمان کو روانہ کرنے کی فکر ہوتی اور پھر ایک ہوا چل گئ جس نے اپنے زور سے وقت بدل دیا ، اور پھر روڈ بدل گۓ لوگ بدل گۓ ،محبتیں بدل گئی،بسیں بدل گئیں ،سائیکلیں ٹھکانے لگ گئ،درخت کٹ گۓ،چِڑیاں اُڑ گئیں ،چہچہاہٹ تھم گئی ،پیدل والے رستوں پر گھاس ہو گئ ،امی ماما میں بدل گئ ،ابو پاپا کا روپ اختیار کر گۓ ،اور پھر میرے گاؤں کے لوگ آپس میں بیگانے ہو گۓ، ایک دوسرے کی پرواہ ختم ہو گئی، اور یوں ایک حسِین زمانے کا اختتام ہو گیا۔۔۔۔
Thursday, December 29, 2022
Wednesday, December 28, 2022
چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات٭ سیلاب زدہ علاقوں میں جاری بحالی و تعمیر نو کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال ہوا٭ چئیرمین این ڈی ایم اے نے چینی حکومت کا سیلاب کے دوران بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا٭ دونوں نے ٹیکنالوجی کے تبادلے، ابتدائی وارننگ سسٹم کے قیام اور رسپانس میکنزم پر مشترکہ تعاون پر زور دیا٭ این ڈی ایم اے اور چینی وزارت برائے ایمرجنسی منیجمنٹ کے مابین ایم او یو پر تبادلہ خیال کیا گیاChairman NDMA Lieutenant General Inam Haider Malik meeting with Chinese Ambassador Nong Rong* There was a discussion on the ongoing rehabilitation and reconstruction activities in the flood affected areas.Chairman NDMA thanked the Chinese government for its full cooperation during the flood. Both emphasized joint cooperation on technology exchange, establishment of early warning system and response mechanism.* MoU was discussed between NDMA and Chinese Ministry of Emergency Management
جب دسمبر کی آدھی رات کو پارا منفی 50 - 37 دکھا رہا ہو اور اس وقت اس اندھیری رات میں فوجی سپاہی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہوں۔ جب سرد ہوا کے جھونکے چہرے پر اپنے ناک اور کان کے ہونے کا احساس ختم کر دیتے ہیں۔ جب خاموشی اتنی خاموش کہ وحشت اس کی جگہ لے لیتی ہو تو یہ سپاہیوں کا جذبہ حب الوطنی ہے جو ان کے حوصلے بلند رکھتا ہے یہ پاک فوج کی تربیت ہے جو انہیں ثابت قدم رکھتی ہے۔سیاچن میں موجود فوجی جوانوںتمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
کبھی آو تو سہی بہاولپور دیکھو تو زرا کیسا ہے میرا چولستانتمہیں کس نے کہا مری جاو،مری میں تو بندر رہتے ہیں۔بلند پہاڑ ہیں۔آنکھیں ہیں کہ پہاڑ کی دوسری جانب دیکھ ہی نہیں پاتیں۔جس کی وجہ سے انسان تنگ نظر ہو جاتا ہے۔کبھی آو نہ میرے چولستان تیری آنکھوں کی پیاس بجھاوں تیری نظر کو وسعت دوں۔کبھی آو نا دیکھو تو ذرا میرے چولستان میں ہوٹل نہیں ہیں کیونکہ یہاں مہمانوں کو پیسے لے کر کھلایا نہیں جاتا۔آ تو سہی دیکھ تو ذرا میرے چولستان جیسی جگہ دنیا میں کہاں۔جہاں جنگل بھی ہو اور نہر بھی،ویرانہ بھی ہو اور ایشیاء کا بڑا پارک بھی،آبادی بھی ہو اور جنگلی حیات بھی۔ایک شب میرے صحرا میں گزار کر تو دیکھ،ایک رات یہاں خیمہ لگا کر تو دیکھ،اس کی ٹھنڈی ریت و خاموشی تجھے جوانی کی بہاریں پھر سے لٹا نہ دے تو کہنا۔جس موسم میں تم دمے کے مریضوں کی طرح سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے کبھی آو اس موسم میں، رات کے پچھلے پہر دکھن کی ہوا تمہیں ماں کی طرح سلا نہ دے تو کہنا۔کبھی آو تو سہی تمہیں شام کے وقت جانوروں کے گلے میں بندھی ٹلیوں کی سروں اور بانسریوں کی آوازوں سے دنیا کے ہر غم سے بے غم نہ کر دوں تو کہنا۔آ تجھے صحرا کی چاندنی کا پرکیف منظر اور صحرا کی وسعت دکھا کر،تیری تنگ نظری کو وسعت میں بدلوں۔انتخاب:
Sunday, December 25, 2022
آئس ٹافی (ICE Toffee) ہیروئن سے بھی ہزار گنا زیادہ خطرناک اور تباہ کن نشہ ہے، اس کا اصل نام (میتھرمتیامین) ہے اور اگر یہ جمی ہوئی برف کے چھوٹے ٹکڑوں کی طرح ہو تو اسے کرسٹل میتھ یا آئس (ICE) کہتے ہیں اگر پاؤڈر کی شکل میں ہو تو اسے سپیڈ (Speed) کہتے ہیں، شرپسند لوگ اسے ایک اور شکل یعنی (آئس ٹافی) کی صورت میں مارکیٹ لے آئے ہیں، اس بدبخت نشے کو استعمال کرنے والا شخص پہلے دن سے ہی اس کا عادی ہو جاتا ہے، ایک دفعہ استعمال کرنے کا اثر بارہ گھنٹے تک رہتا ہے اور استعمال کرنے والا نشئی تین سے چار دن تک جاگ سکتا ہے، آئس (ICE) کا نشہ استعمال کرنے والے شخص کی بقیہ عمر چھ مہینے سے ایک سال تک ہی رہ جاتی ہے، یہ بہت ہی خطرناک مہلک اور جان لیوا نشہ ہے، اپنے پیاروں اور گردونواح میں نظر رکھیں کیونکہ عادت ہو جانے کے بعد ایک ڈھانچہ رہ جاتا ہے۔اللہ پاک ہم سب کے حال پر رحم فرمائے۔ آمین ثمہ آمین یا رب العالمین
Saturday, December 24, 2022
ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ـ جینے کا حق سب کو ہے .... جیو اور جینے دو .... والدین اپنی اولاد پر توجہ دیں، آپس کے اختلافات میں بچے عدم تحفظ اور عدم توجی کا شکار ہوتے ہیں ـپولیس نے دو روز قبل قتل ہونے والے خواجہ سراء ( گو کہ وہ خواجہ سراء نہیں تھا) کے ایک مرکزی ملزم کو گزشتہ روز ہی گرفتار کر لیا تھا، اور ملزم نے اقرار جرم بھی کر لیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرا ملزم بھی جلد گرفتار ہوگا ـ شاہ زیب عرف عائزہ حقیقت میں خواجہ سراء نہیں تھا بلکہ 18 سال کا خوبصورت نوجوان تھا، بہت پہلے والدین میں گھریلو ناچاقی کی وجہ سے علحیدگی ہوگئی، عدم توجی اور دیگر وجوہات کی بنا پر شاہ زیب کا اُٹھنا بیٹھنا خواجہ سراؤں کے ساتھ ہوگیا اور پھر وہ انہیں کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا نام شاہ زیب سے عائزہ رکھ لیا اور اُسکی پہچان اب خواجہ سراء عائزہ ہی تھی ـمحلہ کجل پورہ بہاولپور کے دو اوباش نوجوانوں نے دوستی / ناجائز تعلقات قائم نا کرنے پر اِس نوجوان کو گولیاں مار کر جان لے لی ـ
Thursday, December 22, 2022
وزیراعلیٰ پنجابچودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ساتواں اجلاس ہوا ہے۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی خدمت کے فریضے کو بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کی آواز پر لبیک کہیں گے، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ قائداعظم کا اتحاد مضبوط ہے، دراڑیں ڈالنے کی ہر کوشش پہلے کی طرح ناکام ہوگی جبکہ سازشیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے اور کوئی بھی سازش پنجاب کے عوام کی خدمت سے ہمیں روک نہیں سکتی۔
Wednesday, December 21, 2022
اسلام کیپیٹل پولیس تھانہ شمس کالونی ٹیم نےانتہائی قلیل وقت میں سیکٹر H.13سے ملنے والے لاوارث بچے کے والدین کو تلاش کر کے بچے کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا ۔ بچے کے والد ین نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے احسن اقدام کو سراہتے ہو ئے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے کمسن بچوں پر نظر کھیں اور گھر سے با ہر نہ جانے دیں ، کس بھی مشکو ک سر گر می کی صورت میں پولیس کو بر وقت اطلا ع دیں۔
Subscribe to:
Posts (Atom)